Author Topic: پی او کاراولپنڈی میں ہونیوالے میڈیکل و ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کا دور  (Read 289 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی او کاراولپنڈی میں ہونیوالے میڈیکل و ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ
راولپنڈی: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے راولپنڈی میں ہونے والے میڈیکل و ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کے دوران کئے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف، ایس پی راول ڈویژن محمد آصف ،اے ایس پی نیوٹائون،اے ایس پی وارث خان سرکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے آر پی او راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کہ راولپنڈی میں میڈیکل و ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے لئے 6امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن پر راولپنڈی پولیس کے300سے زیادہ پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔مزید ہر طرح سے نگرانی بھی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک انتظامات کے بارے میں آرپی او راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل و ڈینٹل انٹری ٹیسٹ کے تمام امتحانی مراکز کے اطراف ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے اوروہ معمول کے مطابق جاری رہے اور کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔
آر پی او راولپنڈی نے سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انٹری ٹیسٹ کے اختتام تک تمام متعلقہ افسران گاہے بگاہے
تمام مراکز کو چیک کرتے رہیں اور ڈیوٹی پرموجود نفری کو موقع کی مناسبت سے بریف بھی کریں، نیز ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ٹیسٹ کے اختتام پر تمام طلباء کے مکمل طور پر اخراج تک ڈیوٹی پر موجود رہنے کو یقینی بنایا جائے۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی مورخہ26 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"