Police پولیس
ہر صوبے میں امن و امان كے قیام اور مجرموں كی گرفتاری كے لیے پولیس كا محكمہ قائم ہوا ہے۔ہر صوبے كی پولیس میں صرف اسی صوبے كے رہائشی افراد كو ملازمت دی جاتی ہے۔پولیس میں بھرتی ہونے كے لیے اچھا قد كاٹھ اور جسمانی صحت ہونی چاہیئے۔بطور كانسٹیبل بھرتی ہونے كے لیے معیار تعلیم میٹرك ہے۔پولیس میں لڑكوں كے علاوہ تھوڑی تعداد میں لڑكیوں كو بھی بطور كانسٹیبل بھرتی كیا جاتا ہے ۔پولیس كی بھرتی ہر ضلع یا ڈویژن كی سطح پر ہوتی ہے۔پولیس میں ذہین اور محنتی اور دلیر كانسٹیبلوں كے لیے ترقی كے بہتر مواقع موجود ہوتے ہیں ۔پولیس كانسٹیبل سپاہی ،ہیڈ كانسٹیبل ،سارجنٹ ،اسسٹنٹ سب انسپكٹر ،انسپكٹر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس كے طور پر بتدریج ترقی پاسكتے ہیں ۔پولیس میں ملازمت كے اختتام پر پنشن اور بقایا كی سہولت موجود ہے۔
http://www.punjabpolice.gov.pk/