Author Topic: اوپن یونیورسٹی میں پانچویں عالمی کانفرنس ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن  (Read 477 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اوپن یونیورسٹی میں پانچویں عالمی کانفرنس ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن
اسلام آبا د:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو معاشرے کے لئے کارآمد تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آ گا ہی کیلئے ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پردوروزہ پانچویں عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، یہ کانفرنس 18اور 19فروری کو منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کے دیگر مقاصد میں تعلیمی شعبے میں ایکسیلنس کے حصول کے لئے پالیسی مرتب کرنا ،تعلیم میں جدید رجحانات کو اجاگر کرنا اور تعلیم کے ذریعے ترقی کی نئی منزلوں کی شناخت کرانا شامل ہے ، یہ کانفرنس سکالرزکے لئے سیکھنے کا بہتر ین موقع ثا بت ہو گی ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ 13 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"