Author Topic: قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلے شروع  (Read 450 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلے شروع
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں 2022 کے داخلے جاری ہیں ۔ سمسٹر خزاں 2022 کے داخلوں کے لئے پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہے ۔
قائد اعظم یونیورسٹی نے مختلف فیکلٹیز مثلا فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف بائیولاجیکل سائنسز اور فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میں بی ایس(مارننگ، ایوننگ)، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22اگست 2022ہے۔
جبکہ بی ایس(مارننگ)کی 4اگست 2022اور بی ایس(ایوننگ)کی آخری تاریخ 31اگست ہے۔
درخواست دہندگان قائداعظم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔ قائداعظم یونیورسٹی نے حال ہی میں تین بین الاقوامی رینکنگز میں، دنیا کی بہترین جامعات میں جگہ حاصل کی ہے۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کے مطابق تحقیق کے میدان میں عمدہ کارکردگی اور فیکلٹی سائٹیشن کے باب میں قائد اعظم یونیورسٹی 41ویں نمبر پر آئی ہے۔ کیو ایس نے دنیا بھر کی بہترین پانچ سو جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی کو 363ویں نمبر پر جگہ دی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی ہے جبکہ ایشیا کی جامعات میں 116ویں نمبر پر ہے ۔