Author Topic: اسلام آباد ایم ڈی سی انٹری ٹیسٹ 25 اگست ء کوہوگا  (Read 1832 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلام آباد ایم ڈی سی انٹری ٹیسٹ 25 اگست ء کوہوگا
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن بورڈنے پاکستان بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کیلئے 25 اگست2019 مقرر کر دی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی تمام جگہوں پر پہلی مرتبہ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کا ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایڈمیشن بورڈ کی طرف سے داخلہ دینے والی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ تاریخ کو تیاری کریں۔کسی بھی داخلہ دینے والی یونیورسٹی کی طرف سے (MDCAT)ا نٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباءپی ایم اینڈ ڈی سی کے ایڈمیشن بورڈ کی طرف سے تعین کردہ میرٹ پالیسی کے تحت ملک بھر کے کسی بھی پرائیویٹ یا پبلک میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزمیں داخلہ کے اہل ہوں گے۔ وہ طلباءجن کے MDCAT میں 60 فیصد نمبرز اورایف ایس سی میں 70 فیصد نمبرزاور (ایم ڈی کیٹ + ایف ایس سی) میں مجموعی طور پر کم سے کم 70 فیصد نمبرز کے حامل میرٹ لسٹ میں شامل ہوں گے اور میرٹ پالیسی کے تحت داخلے کے اہل ہوں گے۔عید سے پہلے منعقد ہونے والی میٹنگ میں کونسل کی طرف سے منظور شدہ داخلے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پالیسی اورطریقہ کار کو داخلہ بورڈ وقتا فوقتا مطلع کر تا رہے گا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 12 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"