Author Topic: وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی میں ثقافت کا دن  (Read 390 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی میں ثقافت کا دن

وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی کی جانب سے سندھی ثقافت کا دن منایا گیا ،تقریب سے مہمان خصوصی رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی سندھ کی تہذیب ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ،ہمارے نوجوان طلبہ جوش و جذبے کے ساتھ ثقافتی اقدار دنیا میں روشناس کرانے کیلئے اس قسم کے پروگرام منعقد کرتے ہیں ،شعبہ سندھی کے چیئر مین ڈاکٹر عنایت حسین لغاری نے کہا کہ شعبہ سندھی گزشتہ چند برسوں سے سندھی ثقافت کا دن مناتا آرہا ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر سیما ابڑو ،ڈاکٹر اصغر دشتی نےبھی خطاب کیا۔