Author Topic: پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایس ایس پی آپریشنز کا بیان مسترد کر دیا  (Read 1288 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایس ایس پی آپریشنز کا بیان مسترد کر دیا

پشاور:پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض خان یوسفزئی اور جامعہ پشاور کے صدر ایوب لالا نے ایس ایس پی آ پریشنز پشاور کی جانب سے گزشتہ روز دیئے جانے والے ایک بیان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا

کہ جس میں انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو جامعہ پشاور میں طلبہ پر لاٹھی چارج کرنا پولیس کا اپنا فیصلہ تھا اور اس میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

پیپلز ایس ایف کے رہنمائوں نے کہا کہ طلبہ اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں جبکہ یہ کسی طور بھی ایک ذمہ دار پولیس افسر کا بیان نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو متحدہ طلبہ محاذ کا احتجاجی مظاہرہ پر امن تھا جس پر تشدد کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 21 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی