Author Topic: کراچی فیڈرل اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او،اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں مسلح ت  (Read 274 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی فیڈرل اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او،اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں مسلح تصادم، متعدد طلبہ زخمی

کراچی :این این آئی۔ 13 جون2022ء:جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں آئی ایس او کی انٹری کے دوران طلبہ تنظیموں کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی انٹری پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس پر فائرنگ اور متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کیمپس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔وفاقی اردو یونیورسٹی میں گلشن اقبال کیمپس کے بعد پیرکو عبدالحق کیمپس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کیمپس سے تعلق رکھنے والے امامیہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے گروہ نے انٹری دینے کی کوشش کی۔کیمپس میں پہلے سے طویل عرصے سے موجود پی ایس ایف نے نئی تنظیم کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کیمپس میدان جنگ بن گیا۔

شدید ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں بھی طلبہ تنظیموں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔یونیورسٹی میں موجود ذرائع کے مطابق کیمپس میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار صبح سے موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طالب علم گلشن اقبال کیمپس سے تعلق رکھتے تھے۔
 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں چند طالب علم کیمپس میں دندناتے پھرتے رہے۔اس موقع پر پی ایس ایف کے طالب علموں کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا۔ رینجرز اور پولیس کے اعلی حکام ہنگامہ آرائی کے بعد کیمپس میں پہنچ گئے۔ واقعے کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے