Author Topic: طلبا کی موجیں ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان  (Read 290 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کی موجیں ختم، حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
لاہور: طلبا  اور والدین کیلئے بڑی خبر، وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر  صحت کے معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے کھولے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے، بڑی کلاسز کو پہلے اور چھوٹی کلاسز کو بعد میں بلانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے صوبوں سے تجاویز مانگی ہیں، صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے گی، کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے تین ماہ سے بند ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پی ایچ ڈی طلبا کو کب اور کیسےبلا نا ہے یہ ابھی طے کریں گے، یونیورسٹیز ریسرچ سٹوڈنٹس کو15ستمبر سےپہلے بلا سکتی ہیں،زیادہ تعداد والی کلاسز کے بچوں کو تقسیم کیا جائے گا، سکول سٹاف کی  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانےکیلئے ٹریننگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی، جس میں ملک بھر کے سکول، کالج اور یونیورسٹیز کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا، کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے، تمام صوبوں نے اپنی آرا ء اجلاس میں پیش کی اورایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

’’حکومت گرے گی‘‘
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، یکم ستمبر سے قبل 22 اگست کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کرلی جائیں گی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ  سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر کام مکمل کر کے گائیڈ لائن بھجوا دی، طلبا اور اساتذہ کو اس وبا سے ہرممکن محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"