PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on October 15, 2019, 11:53:15 AM

Title: عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی میں بی ایس کلاسوں کا افتتاح
Post by: sb on October 15, 2019, 11:53:15 AM

عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی میں بی ایس کلاسوں کا افتتاح
پشاور: دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ کے زیر انتظام عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈکالج میں بی ایس کلاسوںکا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کلاسوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ آیاز تقریب کی صدرات کریں گے۔اس حوالے سے جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے طلبہ نے پشاور بورڈ میںگذشتہ کئی سالوں سے مسلسل میڑک اور ایف اے کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔اسلام تعلیمی میدان میں ترقی کا درس دیتا ہے ۔ آج کے دور میں علماء کو عصری میدان سے لیس ہونا اور عصری تقاضوں کا اداراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 15 اکتوبر2019ء کو شائع