Author Topic: قبائلی طلباء کا تعلیمی کوٹہ سیٹس ڈبل نہ کرنے کیخلاف مظاہرہ  (Read 354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قبائلی طلباء کا تعلیمی کوٹہ سیٹس ڈبل نہ کرنے کیخلاف مظاہرہ
پشاور: آل قبائلی اضلاع کے طلباء نے تعلیمی کوٹہ سیٹس ڈبل نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت سراج داوڑ ،ارشد داوڑ، عطاء اللہ وزیر اور دیگر ساتھیوں نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے دوران قبائلی طلباء کیساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ میڈیکل اور انجنیئرنگ سیٹس کا کوٹہ ڈبل کیا جائے گا ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے میڈیکل اور انجنئیرنگ سیٹس کا کوٹہ ڈبل کیا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ 15 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"