حکومت پاکستان کا ملک کے 63 یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج
کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ سول اور فوجی اعزازات دینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ملک کے 63 یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ سول اور فوجی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ستارہ بسالت، تمغہ بسالت، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف کمنڈیشن کارڈ، امتیازی سند اور چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف گرین انڈورسمنٹ اعزازات حاصل کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے نام درج ذیل ہیں۔
ستارہ بسالت
ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں شہید بریگیڈیئر سعید احمد، شہید بریگیڈیئر محمد افضل چیمہ، کرنل محمد نعمان سعید، میجر آصف جاوید، میجر عبدالشکور، میجر شہید سجاد حیدر شاہ، میجر شہید محمد ضیاءالحق، میجر شہید طیب عزیز، میجر شہید اسد اکبر، کیپٹن شہید بلال ظفر، کیپٹن شہید منیب احمد، کیپٹن شہید معراج محمد، لیفٹیننٹ شہید حیدر نذیر، لیفٹیننٹ شہید سہیل احمد، لیفٹیننٹ شہید جہانگیر خان، نائب صوبیدار شہید نثار احمد، پاک فوج کے گروپ کیپٹن عامر مسعود شامل ہیں۔