PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => UOS => Topic started by: sb on May 29, 2019, 01:31:39 PM

Title: جامعہ سرگودھا کے طلبہ نے مریضوں کی عیادت کی ،پھول،مٹھائی تقسیم
Post by: sb on May 29, 2019, 01:31:39 PM

جامعہ سرگودھا کے طلبہ نے مریضوں کی عیادت کی ،پھول،مٹھائی تقسیم
سرگودھا: جامعہ سرگودھا سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان میں گلدستے اور مٹھائی تقسیم کی ،اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ نے طلبہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیماروں کی تیمارداری کرنا سنت نبی ؐ ہے اور اس سے نہ صرف بیمار کی داد رسی ہوتی ہے بلکہ تیمارداری کے لیے جانے والے کو بھی اﷲ تعالی اس کااجر عطا کرتے ہیں ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیں ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ سرگودھا ایڈیشن میں مورخہ 29 مئی2019ء کو شائع ہوئی