PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FDE => Topic started by: sb on March 28, 2020, 01:08:47 PM

Title: ایف جی آئی کینٹ سکولز کے طلبہ کیلئے ای نوٹس تیاری کا فیصلہ
Post by: sb on March 28, 2020, 01:08:47 PM

ایف جی آئی کینٹ سکولز کے طلبہ کیلئے ای نوٹس تیاری کا فیصلہ
راولپنڈی :جماعت اول سے جماعت نہم تک کے طلباء و طالبات کو ای نوٹس فراہم کیے جائیں گے

 فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے اپنے سکولوں کے طلباء وطالبات کی تعلیم کیلئے ای نوٹس تیار کرنے کافیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں جماعت اول سے جماعت نہم تک کے طلباء و طالبات کو ای نوٹس فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد علاقائی دفاتر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ای نوٹس تیار کرنے کاٹاسک دے دیا گیا ہے۔ تیاری کے بعد ای نوٹس فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ (سی/جی) کے طلباء و طالبات کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن مورخہ  28مارچ 2020ء کو شائع ہوئی