PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FDE => Topic started by: AKBAR on March 01, 2021, 07:10:23 PM

Title: کینٹ اینڈ گیریژن اسکولوں میں آج سے مکمل تعلیمی سرگرمیاں بحال
Post by: AKBAR on March 01, 2021, 07:10:23 PM
کینٹ اینڈ گیریژن اسکولوں میں آج سے مکمل تعلیمی سرگرمیاں بحال
راولپنڈی :فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ اینڈگیریژن ڈائر یکٹوریٹ (ایف جی ای آئی) کے زیر انتظام ملک بھر کے تعلیمی ادارے (آج ) یکم مارچ سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔
اعلان کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ۔
ایف جی ای آئی کے اعلان کے مطابق یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے 5 دن کلاسوں کے معمول پر واپس آجائیں گے تمام تعلیمی اداروں میں 100فیصد طلبا و طالبات کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے