PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Topic started by: AKBAR on May 23, 2021, 09:39:21 AM

Title: مشکوک تعلیمی اسناد کا حامل ڈاکٹرویٹینری یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن گیا
Post by: AKBAR on May 23, 2021, 09:39:21 AM

مشکوک تعلیمی اسناد کا حامل ڈاکٹرویٹینری یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن گیا
 سیاسی دباؤ کی وجہ سے مشکوک تعلیمی اسناد اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود ایک شخص شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹینری اینڈ انیمل سائنس سکرنڈ کا وائس چانسلر بننے میں کامیاب ہوگیا۔
دی نیوز کومعلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر محمد فاروق کو 31 مارچ 2021 کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے برخلاف وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کیا جبکہ اس کے پاس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بے نظیر آباد کااضافی چارج بھی ہے ۔ یہاں تک کہ کئی دفتری احکامات کے باوجود موصوف نے ایڈیشنل چارج بھی نہیں چھوڑا،
دی نیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر فاروق کے ان کے کیریئر میں جلد پرموشن کے علاوہ انہیں گریڈ 18 میں 2015 میں براہ راست اسسٹنٹ پروفیسر تقرر کیا گیا،
 اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان رشید چنا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈاکٹر فاروق کا تقرر سرچ کمیٹی کے انتخاب کے بعد کیا گیا ہے اگر کہیں میرٹ کے خلاف کوئی کام ہوا ہے تو وزیر اعلیٰ سندھ انکوائری کمیٹی بنا کر تحقیقات کرسکتے ہیں تاکہ میرٹ کے تقاضے پورے ہوسکیں۔