PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: AKBAR on June 11, 2021, 11:44:34 AM

Title: شعبہ سیاسیات زکریایونیورسٹی کی اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ
Post by: AKBAR on June 11, 2021, 11:44:34 AM
شعبہ سیاسیات زکریایونیورسٹی کی اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ
بہاء الدین ز کریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
 ورکشاپ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر نے کیاجبکہ مہمان خصوصی سابقہ پروفیسر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر شاہجہاں سید تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر منصور نے کہاکہ یونیورسٹی میں میڈیا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت احسن اقدام ہے۔
 ورکشاپ میں 30 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی جو کہ تین روز تک جاری رہے گی۔
ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا کہ میڈیا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیراہتمام اساتذہ کیلئے ایسی ٹریننگ ورکشاپس باقاعدگی سے منعقد کرواتے رہیں گے ۔