PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => AIMC => Topic started by: AKBAR on June 30, 2021, 02:49:34 PM

Title: این ایل ای امتحان کیخلاف ملک بھر میں ڈاکٹرزاور میڈیکل طلبا کے احتجاجی مظاہرہ
Post by: AKBAR on June 30, 2021, 02:49:34 PM
Doctors and medical students protest against NLE exams across the country
این ایل ای امتحان کیخلاف ملک بھر میں ڈاکٹرزاور میڈیکل طلبا کے احتجاجی مظاہرہ 
این ایل ای امتحان کیخلاف ملتان میں ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبا سڑکوں پرنکل آئے، ڈسٹرکٹ جیل چوک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ، پاکستان میڈیکل کمیشن کیخلاف نعرے بازی،
لانگ مارچ کا بھی اعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے این ایل ای امتحان لئے جانے کے فیصلے کیخلاف نشتر ہسپتال کے ینگ ہاؤس آفیسرز اور مختلف طلبا تنظیموں کے عہدیداران ڈاکٹر عزیر بلوچ، ڈاکٹر ارسلان خان،
ڈاکٹر رانا فرحان، ڈاکٹر عدنان شاہ، ڈاکٹر سعود سلطان، ڈاکٹر راجہ عبداللہ، ڈاکٹر نادر اور ڈاکٹر رانا حمزہ کی قیادت میں بڑی تعداد میں نشترمیڈیکل کالج کے مرکزی گیٹ پرجمع ہوئے ،
 جہاں سے ریلی کی صورت میں ڈسٹرکٹ جیل چوک پہنچے، جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل چوک کو چاروں جانب سے بلاک کردیا،
اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحان لینے کا فیصلہ واپس نہ لیا
تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، این ایل ای امتحان لینا کسی صورت قبول نہیں، یہ امتحان انہیں مزید دو سال پیچھے دھکیل دے گا،
 ادھر ڈاکٹروں اور طلبا تنظیموں کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کیخلاف نعرے بازی کی گئی اور پی ایم سی کے گھیراؤ کا بھی اعلان کیا گیا۔