PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on July 19, 2021, 12:18:08 AM

Title: لاہور بورڈ کے حل شدہ پرچوں کو چھین کر آگ لگادی گئیں
Post by: AKBAR on July 19, 2021, 12:18:08 AM
Intermediate answer sheets snatched, burnt in Lahore

لاہور بورڈ کے حل شدہ پرچوں کو چھین کر آگ لگادی گئیں
لاہورکے علاقے کاہنہ نو میں امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی ، سینٹر سپر ٹینڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بنک جمع کروانے جارہا تھا ، ملزمان آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے سیکنڈ ایئر کے اسلامیات کے پرچہ کی جوابی کاپیاں جلا دی گئیں، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ سے جوابی کاپیاں چھین کر جلانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ محمد عامر کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں آج اسلامیات اختیاری کے مضمون کا پرچہ لیا گیا۔

کاہنہ کے امتحانی مرکز 8 کے سپرنٹنڈنٹس بینک میں جوابی کاپیوں کا بنڈل جمع کرانے جا رہے تھے ،دو موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو روک کر جوابی کاپیاں چھین لیں، اس کے بعد ان کاپیوں اور موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

لاہور بورڈ نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے،کاہنہ کے امتحانی مرکز میں 50 امیدواران کا پرچہ تھا جن میں سے 48 امیدواران نے پرچہ دیا تھا، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر نے حل شدہ پیپرز جلائے جانے کا نوٹس لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، چیئرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔