Author Topic: ملک کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کا اجلاس 28 ستمبر کو اسکردومیں ہوگا  (Read 2930 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

ملک کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کا اجلاس 28 ستمبر کو اسکردومیں ہوگا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی (آئی بی سی سی) کا اجلاس 28 ستمبر کو اسکردو میں ہوگا جس میں اہم تعلیمی موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ ایجنڈے میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پہلے دو سال کو بی ایس سی کے مساوی قرار دیئے جانے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے مضامین اور گروپ کے اعتبار سے درجہ بندی، تمام پرائیویٹ کالجوں میں فیس کی یکساں شرح قرار دینے اور میٹرک کی سطح پر 15 سال کی کم از کم مدت کی شرط کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ ان شکایات پر اجلاس میں گرما گرم بحث ہو گی۔
شکریہ جنگ