Author Topic: پاکستان میں ہومیوپیتھک کی معیاری تعلیم کے لئے ایک سرکاری کالج قائم کیا جائے  (Read 1380 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
پاکستان میں ہومیوپیتھک کی معیاری تعلیم کے لئے ایک سرکاری کالج قائم کیا جائے
   
کراچی (شبانہ شفیق … اسٹاف رپورٹر) ہومیوپیتھک مکمل میڈیکل سائنس ہے۔ اس میں تمام امراض کا علاج ممکن ہے تاہم مکمل تندرستی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے علاج کروانے سے مشروط ہے۔ ہومیوپیتھک کو اتائیت یا ایلوپیتھک کے مقابلے میں کم تر سمجھنے والوں کے لئے اتنا کافی ہونا چاہئے کہ اگر یہ غیر معیاری طریقہ علاج ہے تو 200 برسوں سے کیوں رائج ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہومیوپیتھک ڈاکٹر معین اے سید نے ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد اور اسٹاف ملکہ وکٹوریہ کے عہد سے لے کر آج تک صرف ہومیوپیتھک علاج ہی کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہومیو پیتھک نصاب معیاری ہے تاہم اساتذہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ ہومیوپیتھک کالجوں کی کثرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک کی معیاری تعلیم اور کوالیفائڈ اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ ہر صوبے میں صرف ایک سرکاری ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ہو اور اگر انتہائی ضروری ہو تو ایک غیر سرکاری کالج کی اجازت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک کی معیاری تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ تمام کالجز میں ریٹائرڈ ایلوپیتھک فیکلٹی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک میڈیکل تعلیم میں فرق کلینیکل میں جا کر پیدا ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک پری کلنیکل تعلیم میں کوئی فرق نہیں ہے اس لئے ایلوپیتھک فیکلٹی پری کلنیکل پڑھا سکتے ہیں یا پھر ان ایلوپیتھک ڈاکٹروں کو جو ہومیوپیتھک پریکٹس کر رہے ہیں انہیں ہومیوپیتھک کلینیکل مضامین پڑھانے کے لئے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس تجویز پر عمل کیا جائے تو ہومیوپیتھک کالجز میں تجربہ کار اساتذہ کی کمی دور ہو جائے گی اور تعلیم کا معیار بھی بلند ہوگا۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"