Author Topic: جامعہ کراچی: ایم اے سال اول پرائیویٹ عربی‘ جنرل ہسٹری امتحانات کے نتائج  (Read 917 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
جامعہ کراچی: ایم اے سال اول پرائیویٹ عربی‘ جنرل ہسٹری امتحانات کے نتائج
کراچی : جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم اے سال اول پرائیوٹ‘عربی‘جنرل ہسٹری‘ اسلامک ہسٹری‘ میتھمیٹکس ‘پرشین‘فلاسفی‘سندھی اوراُردو سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق عربی کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے‘ایک طالب علم کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 11 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 8.33 فیصدرہا۔
جنرل ہسٹری کے امتحانا ت میں37 طلبہ شریک ہوئے‘20 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب54.05 فیصدرہا۔
اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں 237 طلبہ شریک ہوئے‘ 51طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ186 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 21.52 فیصد رہا۔
 میتھمیٹکس کے امتحانات میں 28 طلبہ شریک ہوئے‘ 06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 22 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 21.43 فیصد رہا۔
 پرشین کے امتحانات میں 02 طلبہ شریک ہوئے اور دونوں ناکام قرار پائے۔
 فلاسفی کے امتحانات میں 11 طلبہ شریک ہوئے‘ 03 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 08 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 27.27 فیصد رہا۔
 سندھی کے امتحانات میں 09 طلبہ شریک ہوئے‘06 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 66.67 فیصد رہا۔
 اُردو کے امتحانات میں 321 طلبہ شریک ہوئے‘ 154 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 167 طلبہ ناکام قرار پائے‘ کامیاب طلبہ کا تناسب 47.98 فیصد رہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت کراچی ایڈیشن میں مورخہ 29  جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"