Author Topic: BISE Hyderabad Board 10th Class Exami Paper Leaks  (Read 1637 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
BISE Hyderabad Board 10th Class Exami Paper Leaks
« on: April 02, 2019, 11:40:48 AM »
حیدر آباد بورڈ میٹرک کا امتحانی پرچہ آؤٹ
BISE Hyderabad Board 10th Class Examination Paper Leaks
کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ روز سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے، حیدرآباد میں پرچہ امتحان شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر امتحانات کے دوران پابندی عائد کیے جانے کے باوجود گزشتہ روز بھی سندھ کے کئی شہروں میں ہونے والا پہلا پرچہ آؤٹ ہو گیا تھا،
جبکہ کئی امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل دیکھنے میں آئی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز مختلف شہروں میں میٹرک کے پرچے آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے متعلقہ چیئرمین بورڈ اور کمشنرز سے رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے پوچھا تھا کہ سوالیہ پیپر کیسے آؤٹ ہوا؟ اس میں کس کی غفلت تھی؟
وزیراعلیٰ سندھ نے امتحانی مراکز پر اچھے اور سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانی پیپرز کا آؤٹ ہونا ناقابل برداشت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 02 اپریل ، 2019 کو شائع ہوئی