Author Topic: پی ایچ ڈی طالبہ نادیہ اشرف کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید  (Read 579 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی ایچ ڈی طالبہ نادیہ اشرف کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید
کراچی:بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ

جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی طالبہ نادیہ اشرف کی خود کشی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کوبے بنیاداور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ اشرف کی موت ڈاکٹر پنجوانی سینٹر اور اس سے وابستہ تمام افراد کے لیے افسوسناک ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ نادیہ اشرف سب سے پہلے ڈاکٹر امین سوریا کی زیرِ نگرانی 2007ء میں ایم فل،پی ایچ ڈی میں ان رول ہوئی تھی، ڈاکٹر امین سوریا کے جانے کے بعد یہ طالبہ پروفیسرڈاکٹراقبال چودھری کی زیرِ نگرانی اپنا پی ایچ ڈی مکمل کررہی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ  17 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"