Author Topic: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجمل بابا کی برسی پر تعزیتی ریفرنس  (Read 522 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا  اجمل بابا کی برسی  پر تعزیتی ریفرنس
کوئٹہ:پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر اجمل بابا کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا
جس سے پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکنمعصوم خان میرزئی ،اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن خان زمان کاکڑ،ڈگری کالج کے چیئرمین شیرین گل ،صوبائی کونسل کے رکن محیب اللہ شیرازضلعی کونسل کے رکن پروفیسر عطاء الرحمٰن عطائی، پی ایس ایف کے شکور جلاالزئی روکندین کاکڑ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اجمل بابا ترقی پسند تخلیقی اور تحقیقی ذہن کے مالک تھے۔
انہوں نے سیاست ادب اور صحافت کے ذریعے پشتون قوم کی ترقی و خدمت کیلئے جدوجہد کی ۔جیلوں میں ذہنی جسمانی اذیتوں قیدوبند کے مراحل کیساتھ 15 سال تک جلا وطنی ان کامقدر بنی۔پشتون قوم کی فکری بیداری و ترقی ،تعمیر ,زبان اور قوم پرستی کی سیاست کی فضا کو اپنے قلم و تحریر سے معطر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجمل خٹک نے ملک میں جمہوریت کے لئے تمام تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا وہ ایک ترقی پسند سیاست دان تھے انہوں نے نہ صرف سیاست بلکہ صحافت کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا اور اپنی جدو جہد کے ذریعے پشتون قوم کی خدمت کی ۔