Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

وفاقی اردو یونیورسٹی، نامزد کنندہ کمیٹی کا انتخاب

Offline AKBAR

  • *****
  • 4567
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وفاقی اردو یونیورسٹی، نامزد کنندہ کمیٹی کا انتخاب

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے نامزد کنندہ کمیٹی کے انتخاب سال 2021کے لیے ہونے والی رائے شماری میں ڈاکٹر کمال حیدر اور ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
 پولنگ آفیسرقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور ڈپٹی رجسٹرار بشریٰ ارشدکے مطابق ڈاکٹر کمال حیدر نے154، ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے 135ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدّ مقابل ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے121اور ڈاکٹر محمد عرفان عزیز نے 110ووٹ حاصل کئے۔
جامعہ کے کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں 266اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل ووٹرز کی تعداد355تھی۔