LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

بلوچستان بورڈ کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

Offline AKBAR

  • *****
  • 4491
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان بورڈ کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ  امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22جون سے شروع ہوں گے،
امتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے اور طلباء کو اختیاری مضامین میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں اوسط نمبر دئیے جائیں گے۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کے مطابق صوبے میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی
جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی تک جاری رہیں گے۔پروفیسر یوسف بلوچ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں تقریبا88ہزار طلباء و طالبات حصہ لیں گے،
امتحانات کیلئے 250 سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے
اور طالب علم اردو و انگریزی لازمی، اسلامیات یا اخلاقیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کاپرچہ نہیں دیں گے
تاہم فیل شدہ/ امپرومنٹ یا مدرسہ کے طلباء و طالبات کو لازمی مضامین کے پرچے دینا ضروری ہوگا۔
فیل شدہ/امپرومنٹ کیلئے امتحان دینے والے ا ورمدرسہ کے طلباء کے پرچے 12جولائی سے شروع ہوں گے،
اس سے قبل بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سا لانہ امتحانات 25مئی سے شروع ہونا تھے۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.