Author Topic: یو ایچ ایس ایم بی بی ایس سیالکوٹ اور شالامارمیڈیکل کالج کی پوزیشن  (Read 491 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
یو ایچ ایس ایم بی بی ایس سیالکوٹ اور شالامارمیڈیکل کالج کی پوزیشن
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 41 میڈیکل کالجوں کے 5535 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 4985 پاس جبکہ 486 فیل قرار پائے۔
یوں کامیابی کا تناسب 91.12 فیصد رہا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا تھا۔
سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عائزہ عثمان نے 908/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جب کہ اسی کالج ہی کی عمارہ آصف نے 888 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے محمد مبشر نے 883 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوں گے۔
--------------