Author Topic: زرعی یونیورسٹی ملتان :آم کی برآمدات بڑھانے کیلئے آن لائن سیمینار  (Read 308 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
زرعی یونیورسٹی ملتان :آم کی برآمدات بڑھانے کیلئے آن لائن سیمینار
آم کی نئی ایسی اقسام تلاش کرنے کی ضرورت ہے جن کی دنیا میں مانگ ہو :فخرامام
ملتان:ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آم کی برآمدات بڑھانے کیلئے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اورسنٹر فار گلوبل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے انٹرنیشنل آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا،
جس میں 20ممالک سے زیادہ کے ایمبیسڈرز اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی،
جس میں چین ، جرمنی ، ازبکستان ، آذر بائیجان ،روس ، انڈو نیشیا ، بنگلہ دیش ، تاجکستان ، اومان ، ملائشیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک شامل تھے ،
ان کے علاوہ ملک بھر سے آم کے کاشتکاروں ، زرعی سائنسدانوں اور برآمدکنندگان کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ سید فخر امام نے کہاکہ ہمیں نئی ایسی اقسام تلاش کرنے کی ضرورت ہے
جن کی دنیا میں مانگ ہو ۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈرائی مینگو ، مینگو ٹافی ، مینگو لیدر بنانے چاہئیں تاکہ کاشتکار کی فصل ضائع نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ فائدہ کاشتکار کو پہنچ سکے ۔
 صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے یونیورسٹی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا
کہ آم کی اچھی اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید طریقوں کی کاشتکاری کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔