Author Topic: جامعہ کراچی اور آئی آر نیکسٹ کے مابین معاہدے پر دستخط  (Read 367 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Agreement signed between Karachi University and IR Next

جامعہ کراچی اور آئی آر نیکسٹ کے مابین معاہدے پر دستخط
 جامعہ کراچی اور آئی آر نیکسٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منگل کو وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔
 مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آئی آر نیکسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود نے دستخط کئے۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون، چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی اور آئی آر نیکسٹ کے سی ای او شارق ہاشمی بھی موجود تھے۔
 معاہدے کے مطابق آئی آر نیکسٹ جامعہ کراچی کے طلبہ کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی پرعبورحاصل کرنے کے لئے تربیت فراہم کرے گا۔
مفاہمتی یادداشت کا ایک مقصد صنعتوں اورجامعات کے مابین اشتراک قائم کرنا بھی ہے۔ آئی آر نیکسٹ جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے ایسے بین الاقوامی پروجیکٹس لائے گا جن سے طلبہ کو دوران تدریس تربیت اور عملی طور پر کام کرنے کے تجربے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کے ذرائع بھی میسر آسکیں گے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے اور درپیش مسائل و مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ناگزیر ہے، اگر ہمیں دنیا کی برابری کرنی ہے تو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی سیکٹرز اور جامعات کا مل کر کام کرنا خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔