Author Topic: انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط  (Read 453 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Memorandum of Understanding signed between Engineering University of Peshawar and University of Swat
انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے درمیان مفاہمت کی یاداشت طے پا گئی
 جس کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے درمیان تحقیق و ترقی اور تربیت کو فروغ دینا ہے ۔ معاہدے پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور وائس چانسلر انجینئرنگ یوینورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے دستخط کئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر نصرو من اللہ، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ ، ڈائریکٹرجیمز اینڈ جیولری سنٹر آف ایکسیلینس ڈاکٹر خان محمدو دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
وائس چانسلرز نے معدنیات کے شعبے اور کوئلے کی کان کے کارکنوں اور ان کیلئے حفاظتی اقدامات و تربیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرحلہ وار کام کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کی ۔
 وائس چانسلر نے کوئلے کی کان کے کارکنوں کی حفاظتی تربیت، قیمتی پتھروں کی پہچان ، کٹنگ وپالشنگ ،آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور روبوٹکس کے شعبوں میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی مہارت کو سراہا۔
بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے جیمز اینڈ جیولری سنٹر آف ایکسیلینس اور شعبہ مائننگ انجینئرنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شعبہ مائننگ کیساتھ مختلف امور میں اشتراک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔