LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

امتحانات منسوخی کیلئے طلبا کا ایچ ای سی کے باہر احتجاج ،متعدد گرفتار

Offline AKBAR

  • *****
  • 4491
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Students protest outside HEC for cancellation of exams, several arrested
امتحانات منسوخی کیلئے طلبا کا ایچ ای سی کے باہر احتجاج ،متعدد گرفتار
اسلام آباد:طلبا کی پولیس سے ہاتھا پائی، دھرنا دینے کا اعلان، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا ، تیاری نہیں ہوئی:طلباء کا موقف
 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی منسوخی کیلئے طلبا نے اسلام آباد میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا ،حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
 پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد طلباء کوگرفتار کرلیا۔ اس دوران طلباء اورپولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، طلباء نے کہا حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا اس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی،
طلباء نے وزیرتعلیم شفقت محمود کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ اسی دوران پولیس کی نفری ایچ ای سی کے باہرپہنچ گئی اورطلباء کو گرفتارکرلیا۔
 پولیس اورطلباء کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے نجی ٹی وی کا کیمرا مین زخمی ہوگیا۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.