Author Topic: نرسنگ کی تعلیم دینے والے منظور شدہ تعلیمی اداروں کی منظوری  (Read 1642 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


نرسنگ کی تعلیم دینے والے منظور شدہ تعلیمی اداروں کی منظوری
   
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں نرسنگ کی تعلیم دینے والے منظور شدہ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کردی ہے جبکہ طلبا اور والدین کو خبردارکیا گیا کہ وہ صرف منظور شدہ اداروں میں داخلہ لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔ کونسل کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سال 2008ء کے لیے پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسز،مڈوائیوز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اورکمیونٹی مڈوائیوز کے کورسز کے لیے صوبہ پنجاب سے 66، سندھ سے 52، سرحد سے 16اوربلوچستان سے 10 تعلیمی اداروں کی منظوری دی ہے۔ ان اداروں میں انتظامیہ کونسل کی طرف سے منعقد شدہ نشتوں کی تعداد کے تحت کونسل کی شرائط داخلہ پر طالب علموں کو رجسٹرڈ کرے گا۔ کونسل نے منظور شدہ تعلیمی اداروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر مطلوبہ تعداد سے زائد نشتوں پر داخلہ دیا گیا تو ایسے طالب علموں کو پی این سی سے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔



شکریہ جنگ