Author Topic: میٹرک، انٹر اوردیگر امتحانی عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ  (Read 540 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میٹرک، انٹر اوردیگر امتحانی عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ
میٹرک و انٹرمیڈیٹ سمیت دیگر امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ اور دیگر امتحانی عملے کو فوری طور پر ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ صرف ویکسین کروانے والے اساتذہ اور عملے کو ہی امتحانی ڈیوٹیوںمیں تعینات کیا جائے گا۔
 لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کو کورونا 19 ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے اس حوالےسے تمام بورڈز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کوکورونا ویکسنیشن کروائیں تاکہ امتحانات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔
 سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سپروائزری سٹاف ،نگران عملہ اور دیگر سٹاف کی فوری ویکسی نیشن کروائی جائیگی ۔