Author Topic: زرعی یونیورسٹی ملتان میں آم کے پودوں کی دیکھ بھال پرویبینار  (Read 289 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

زرعی یونیورسٹی ملتان میں آم کے پودوں کی دیکھ بھال پرویبینار
وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے آم کے پودوں کی دیکھ بھال کے موضوع پرمنعقدہ ویبینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آم کے پودے سے فروٹ توڑ لینے کے بعد پودے کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ ویبینار میں ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان عبدالغفار گریوال، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین پروفیسر عرفان احمد بیگ، میجر طارق، آصف حیات ٹیپو، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر عائشہ حکیم سمیت نواب محمد علی، ملک ظفر مہے، ملک جہانزیب دھرالہ،سند ھ اور پنجاب کے فارمرز اور گروورز کی کثیر تعداد نے آن لائن شرکت کی۔