Author Topic: میڑک و انٹرکے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبہ و والدین کی احتجاج کی دھمکی  (Read 378 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڑک و انٹرکے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبہ و والدین کی احتجاج کی دھمکی
میڑک و انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان نہ ہونے سے طلبہ و والدین شدید پریشانی اور تذبذب کا شکا رہیں
 طلبہ نے حکومت سے فوری نتائج کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے ۔ بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی بھی ہے ۔ طلبہ نے کہا ہے کہ اگر نتائج کے اعلان میں مزید تاخیر ہوئی تووہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے
 انٹرمیڈیٹ کے نتائج تاخیر کا شکار ہونے سے یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
طلبہ کا کہنا ہے کہ نتائج تاخیر کا شکار ہونے سے مستقبل کی پیش بندی کرنے میں مشکلا ت درپیش ہیں ۔ اس بارے میں کنٹرولر امتحانات لاہور سیکنڈری بورڈطاہر جعفری نے کہا ہے
 کہ میٹرک و انٹر میڈیٹ کے نتائج بالکل تیار ہیںکابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ امید ہے رواں ہفتے کابینہ سے پالیسی کی منظوری ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی کی منظوری ہو گی
تو میٹرک کے نتائج کا اعلان بروقت سولہ اکتوبر کو کر دیں گے   ۔جبکہ منظوری کے فوری بعد انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہو جائے گا