Author Topic: یونیورسٹی آف ایجوکیشن دھاتوں کے سائنسی علوم پرعالمی کانفرنس  (Read 278 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
یونیورسٹی آف ایجوکیشن دھاتوں کے سائنسی علوم پرعالمی کانفرنس
یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور کے زیراہتمام ’’دھاتوں کے سائنسی علوم میں ترقی‘‘ کے حوالے سے دوسری عالمی آن لائن کانفرنس کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا
 کانفرنس کا افتتاح پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کیا،
جنہوں نے کہا کہ مادے میں ہونے والی حالیہ ترقی نے سائنسی ایجادات میں نئے در کھول دیئے ہیں
 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا کہنا تھا کہ دھاتوں کے سائنسی علوم میں ہونے والی بے پناہ ترقی کی مدد سے ہم دنیا خصوصاً پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں
 کانفرنس کے شریک پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ہم دنیا کی مختلف جامعات کے ساتھ قریبی اشتراک و تعاون کو فروغ دیں گے
 واضح رہے کہ کانفرنس میں کلیدی خطاب کرنے والے ماہرین کا تعلق امریکا، سپین، ترکی، جرمنی، ملائیشیا، عراق، تائیوان، انگلیڈ، آسٹریلیا اور سعودی عرب سے ہے
 کانفرنس کے پہلے روز پارہ سیشن ہوئے، جن میں ماہرین نے پُرمغز مقالے پیش کئے