Author Topic: جامعہ کراچی، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع  (Read 499 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی :جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرمحمد ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 12 دسمبر2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔ بی کام سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10300 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2013 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 11 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"