آئرلینڈ IRELAND
آئرلینڈ كا دارالحكومت ڈبلن ہے۔ یہاں كی كرنسی آئرش پونڈ ہے۔ یہاں كی زبان انگریزی اور آئرش ہے۔ اس كے مشہور شہروں میں كارك، ڈبلن، بلفاسٹ شامل ہیں۔ آئرلینڈ برطانیہ سے مغرب كی طرف ایك سرد ترین جزیرہ ہے۔ اس كی اندرونی سطح میدانی ہے۔ آئرلینڈ میں گھاس سارا سال رہتی ہے۔ اسی لیے یہاں كے گھوڑے مشہور ہیں۔ آئرلینڈ كاسب سے لمبا دریا شائن ہے۔
آئرلینڈ كے ویزا كے سلسلہ میں اسلام آباد میں واقع ایمبیسی سے تفصیلی معلومات مل سكتی ہیں۔
وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں
آئرلینڈ كے شہری۔
سولہ سال سے كم عمر كے افراد جن كے نام ان كے والدین كے پاسپورٹ میں درج ہیں۔
ایسے لوگ جو چوبیس گھنٹے كے اندر اندر دوسرے ملك كے سفر پر روانہ ہو جائیں گے۔ جہاز كے ركنے كی وجہ سے ٹھہر رہے ہیں۔
برطانیہ كے شہری، كالونیز كے شہری اور شہریت یافتہ افراد۔
مندرجہ ذیل ممالك كے افراد۔
جاپان، امریكہ ، كینیڈا ، فرانس ، نیدر لینڈ، بلجیم ، لكسمبرگ ، جرمنی، اٹلی ، سپین، سوئٹزرلینڈ ، سویڈن ، ڈنمارك، آئس لینڈ ، آسٹریلیا، سویڈن، ڈنمارك، آئس لینڈ، آسٹریا ، زمبابوے ، زمبیا، جمیكا، پانامہ، نیوزی لینڈ، ناروے ، سنگاپور ، مالٹا، ملائشیا، كوریا، كینیا، فجی، فن لینڈ، پرتگال، مناكو، یوراگوائے، ماریشش۔
شہریت
صرف آئرش عورت سے شادی كر لینے سے ہی شہریت نہیں مل جاتی بلكہ قانونی تقاضے پورے كرنے ہوتے ہیں۔ مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے والے كو شہریت دے دی جاتی ہے۔
عمر پوری ہو، اچھے كردار كا مالك ہو، كم از كم ایك سال سے قانونی طور پررہ رہا ہو۔
درخواست گزار كو ڈسٹركٹ مجسٹریٹ كا منسٹر كے سامنے عہد وفاداری دینا ہو گا۔ وزیر یا ڈسٹركٹ مجسٹریٹ كو بھی ضمانت دینا ہو گی كہ درخواست گزار نے تمام شرائط پوری كر دی ہیں اور كسی آئرش خاتون سے شادی كر لی ہے۔ درخواست گزار كے رشتہ دار، والدین آئرش ہیں اگر ہیں تو ان كی تفصیل۔ چال چلن كا سرٹیفكیٹ ، درخواست گزار اپنے اور اپنی بیوی كے اخراجات پورے كر سكتا ہے یا نہیں وغیرہ۔ شرائط پوری كرنے سے شہریت مل جاتی ہے۔