Author Topic: اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، پشتون ایس ایف  (Read 784 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، پشتون ایس ایف
کوئٹہ : پشتون ایس ایف کی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے طلبا کو اعتماد میں لئے بغیر ان پر فیصلے مسلط کئے جاتے ہیں جسکی واضح مثال گزشتہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کیلئے یونیفارم کا لازمی قرار دینا ہے، بیان میں کہا گیا کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں طلبا کو بغیر کسی وارننگ اور نوٹس کے معطل کیا جارہا ہے،بیان میں اس عمل کی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس عمل کی روک تھام کیلئے فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے وگرنہ بہت جلد طلبا سڑکوں پر ہونگے،بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ادارہ دور دراز علاقوں کے طلبا کیلئے فوری طور پر عارضی بنیادوں پر ہاسٹل کی سہولیات مہیا کرے ، بیان میںمطالبہ کیا گیا کہ قریبی دیہی و شہری علاقوں کچلاک اور پشین کے طلبا کی آمد ورفت کیلئے بسیں فراہم کی جائیں، علاوہ ازیں پشتون ایس ایف بیوٹمز یونٹ کے عمر مروت کو غیر فعال ہونے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عہدے سے ہٹا کر فیصل افغان کو یونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا ڈپٹی آرگنائزر مقرر کرنے کا
نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 07 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"