Author Topic: اعلیٰ تعلیم کیلئے اساتذہ کو ملک اور بیرون بھیجا گیا،وی سی تربت یونیورسٹی  (Read 606 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اعلیٰ تعلیم کیلئے اساتذہ کو ملک اور بیرون بھیجا گیا،وی سی تربت یونیورسٹی
کوئٹہ: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں گڈگورننس اور بہترین تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اساتذہ اور انتظامی اسٹاف کے استعداد کار میں مزید اضافہ کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے اساتذہ کو ملک اور بیرون ملک معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایچ آر ڈی اسکالر شپس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن سید نوید شاہ ، ایچ ای سی پراجیکٹ کے کوارڈینیٹر فیکلٹی ڈویلمپنٹ پروگرام عطیہ رسول ، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ ، یونیورسٹی آف تربت کے رجسٹرار غلام فاروق بلوچ ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل سے ڈاکٹر منیر خٹک ، بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے پروفیسر ڈاکٹر جنید، سینئر ایڈووکیٹ مہراب گچکی ، پی ڈی کمال بلوچ ، ڈپٹی رجسٹرار اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی پرنسپل
زہرہ بلوچ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی شعبوں میں بیرون ملک ایم ایس کرنے کے لئے اسکالر شپس کی منظوری دی گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اجلاس میں شرکت کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر یونیورسٹیوں سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت میں بہترین تعلیمی ماحول اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے چالیس کے قریب اساتذہ کو دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک بشمول برطانیہ ، جرمنی ، فن لینڈ ، ملائیشیاء ، ترکی اور تھائی لینڈ سمیت ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کرنے کیلئے بھیجا جن میں کچھ اساتذہ اپنی تعلیم اور تحقیقی کام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ تربت یونیورسٹی جوائن کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس سمیت بہترین تعلیمی و مالی نظم و نسق اور میرٹ کی پاسداری کی وجہ سے آج تربت یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین ابھرتی ہوئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کیا جاتا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 19 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"