Author Topic: کامرس سال اول کے امتحانات نئے طرز کے پرچوں سے ہوں گے  (Read 1811 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
 
کامرس سال اول کے امتحانات نئے طرز کے پرچوں سے ہوں گے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سال نئے طرز کے امتحانی پرچوں کے لیے سندھ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے ناظمین امتحانات کا اجلاس عید کے بعد ہوگا جس میں معروضی پرچوں کے لیے طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ یہ بات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے انٹرکامرس ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے سالانہ امتحان برائے سال 2008ء کے نتائج کی تقریب میں صدارتی تقریرکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کامرس کے سال اول کے امتحانات بھی ہوم اکنامکس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور آرٹس کی طرح نئے طرز کے پرچوں پر مشتمل ہوں گے تاہم ان معروضی پرچوں کوکس طرح تقسیم کیا جائے گا اور ان کے جانچ کا کیا طریقہ ہوگا اس بات کا فیصلہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرز کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کی توثیق اس کے فوراً بعد منعقد ہونے والے چیئرمینوں کے اجلاس میں کی جائے گی تاکہ صوبے بھر میں یکسانیت کے ذریعے پرچوں کے جانچ کو معیاری بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال صرف فرسٹ ایئر کے لیے ماڈل پرچے تیار کیے جائیں گے جس کے بعد سال 2010ء میں سیکنڈ ایئر کے طلبہ بھی اسی طرز کے تحت امتحان دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2009ء کے سائنس کے تمام امتحانات میں فرسٹ ایئر کی سطح تک پریکٹیکل کے نمبر 25 سے گھٹا کر 15 کر دیے گئے ہیں جس کا فیصلہ وفاقی وزارت تعلیم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی روشنی میں کیا ہے۔



شکریہ جنگ