Author Topic: بلوچستان طلباء ایجوکیشن الائنس کا ایچ ای سی کا آن لائن کلاسز کا فیصلہ مسترد  (Read 671 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان طلباء ایجوکیشن الائنس کا ایچ ای سی کا آن لائن کلاسز کا فیصلہ مسترد
کوئٹہ: بلوچستان طلباء ایجوکیشنل الائنس کے رہنمائوں نے بلوچستان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن کلاسز کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ ، طلباء ، تعلیمی ماہرین اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر ان سے قابل عمل تجویز لیکر ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے ہماری تعلیم محفوظ اور اس نازک صورتحال سے نجات بھی مل سکے ۔ یہ بات الائنس کے رہنما زبیر آغا ، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کبیر افغان ، جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر سید نور ، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مجتبیٰ زاہد ، بلوچ ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر یوسف و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی جہاں تمام سہولیات موجود ہیں وہاں کے طلباء و طالبات نے بھی آن الائن کلاسز کی مخالفت کردی جبکہ بلوچستان میں تو دو تہائی آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے عوام کی معاشی حالت تباہ کن ہے اور غربت کی وجہ سے عوام اپنے بچوں کو انٹرنیٹ جیسی سہولیات نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور انہوں نے تعلیم کے حوالے سے صحیح پالیسی بنائی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے جو پالیسی اپنائی اس سے طلباء کو فائدہ کی بجائے نقصان دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ ایک ایسے صوبے میں آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں دیگر سہولیات کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ 15 سے 20 گھنٹے ہوتی ہے بلوچستان کے عوام کا واحد ذریعہ معاش زراعت ہے جو تباہی سے دو چار ہے انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے ۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 19 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"