Author Topic: طالب علم کی خودکشی بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے  (Read 656 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طالب علم کی خودکشی بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی نے طالب علم ڈاکٹر یوسف پرکانی کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کے واقعات بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بار بار پیش آتے رہےہیں
 مگر حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے طالب علم تعلیم حاصل کرنے کی بجائے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں
اگر حکومت نے اس کی روک تھام نہیں کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ خود کشی کےواقعات کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں اعصابی مضبوطی کے حوالے سے بھی کام ہونا چاہیے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا جائے کہ وہ اداروں میں دوستانہ ماحول اور طلباء کی کونسلنگ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 11 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"