Crreer Planning In Pakistan > Carrier Planning In Pakistan
Information Technology انفارمیشن ٹیکنولوجی میں کیرئیر تحریر:حنا گُل
(1/1)
عادل:
Information Technology انفارمیشن ٹیکنولوجی میں کیرئیر تحریر:حنا گُل
“Information Technology” فی زمانہ زندگی کا کوﺋﯽ شعبہ ایسا نہیں جس کا اس لفظ سے کوﺋﯽ تعلق نہ ہو۔ صنعت، تجارت،Accounting, Graphics, Advertisement, Movie یا پھر آفس کا روزمرہ کا کام کیوں نہ ہو ہر شعبے میں IT کا کچھ نہ کچھ عمل دخل ضرور ہے۔ اس بات کا اندازہ ہمارے روزانہ اخبارات میں آنے والے Jobs کے اشتہارات سے ہوتا ہے کہ اگر ایک آدمی اپنی تھوڑی سی Computer Skills بہتر کر دے تو وہ ایک بہترین Job حاصل کرسکتا ہے۔
پچھلے ﻛچھ سالوں سے ہمارے ملک میں آﺋﯽ۔ ٹی کی فیلڈ میں بہت ترقی ہوﺋﯽ ہے۔ ہماری انڈسٹری نے 1997ء سے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس وقت ہماری انڈسٹری کی جڑیں بہت کمزور تھیں لیکن اب ہماری انڈسٹری تقریبًا US $ 2 Billion مارکیٹ کی انڈسٹری ہے۔ اس کی ایک وجہ تو بہت سی غیر ملکی کمپنیوں کا اس ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی اس فیلڈ کو بڑھانے کے لیۓ اپنی تمام کوششیں بھی کار آمد ثابت ہوﺋﯽ ہیں۔
پاکستان میں کمپیوٹر60 کے وسط میں آئے لیکن ان میں پچھلے دس سالوں میں تقریبًا 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریبًا 450,000 نۓ کمپیوٹرز کا اضافہ ہوتا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ بہت کم لگتا ہے لیکن 1996-1997 کے مقابلے میں یہ اضافہ تقریبًا 3 گنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں اگلے تین سالوں میں 4-5 گنا اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں اس وقت 1010 آﺋﯽ۔ ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ جن میں سے 60 غیر ملکی ہیں اور125 سے زاﺋدISO-Certified ہیں۔ اس انڈسٹری میں آج کل 90,000 سے زاﺋد پروفیشنلز کام کررہے ہیں اور یہ کمپنیاںWorld-Class Products بنا رہی ہیں۔ ہر سال تقریبًا20,000 طلباء110 یورنیورسٹیوں سےGraduate ہوتے ہیں۔ Bandwidth کا استعمال2003 ء میں800 MBits سے بڑھ کر تقریبًا2500 MB ہوگیا ہے تقریبًا 1900 شہر انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری مارکیٹ بہت بڑی ہے جو غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے اور آج کل گورنمنٹ کئی بلین ڈالرزIT Sectors میں لگا رہی ہے تاکہ نۓ اور زیادہ سے زیادہIT Experts میسر آئیں۔
1995-2001تک دنیا کو Dot-com Bubble نے گھیرے رکھا۔ جس دوران مغربی دنیا نے اپنی ترقی کی راہ انٹرنیٹ سیکٹر اور اس سے معتلقہFields کو قرار دیا اس دوران بہت سی کمپنیاں قائم ہوئیں جن کو Dotcoms کہا گیا۔ ان کمپنیوں نے اس Era میں ریکارڈ ترقی کی جس کی وجہ سے اور بہت سی کمپنیاں اسDo net Boom میں داخل ہوئیں۔
پاکستان میں بھی بہت سی کمپنیوں نےOnline ہونے کا فیصلہ کیا اور بہت سی کمپنیاںOnline ہوئیں۔ جس کی وجہ سے ملک میں آﺋﯽ۔ ٹی کے شعبے میں بہت ترقی ہوﺋﯽ۔ جس کی ایک اہم وجہ باہر کے ممالک کی ہمارے ملک میں سرمایہ کاری تھی۔ پاکستان میں اسEra کے دورانIT-Professionals کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ اسTrend کو دیکھتے ہوئے ہزارہا لوگوں نے اس فیلڈ کی طرف آنا شروع کر دیا لیکن پھر اچانک دو ایسے واقعات رونما ہوئے جس نے اس فیلڈ کی مانگ کم کردی۔Dot Com Bubble Burst اور 9/11
Dotcom Bubble Burst کا مطلب یہ ہے کہ اچانک ہی مغربی دنیا میں یہ احساس پیدا ہوا کہ Online سرمایہ کاری کا کوﺋﯽ خاص فاﺋدہ نہیں ہے اس کی اہم وجہ ان کی ایک مشہور اور بڑی کمپنی کا ڈوبنا تھا۔ وہ کمپنی Online ہوکر ﻛچھ تنزلی کا شکار ہوﺋﯽ۔ مطلب کہ اس کو Online ہوکر زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑے اور اس نے بڑا نقصان اٹھایا جسکی وجہ سے باقی کمپنیوں نے بھیOnline سرمایہ کاری کم کردی اور انٹرنیٹ اورIT کا استعمال بہت حد تک کم ہوگیا۔ اس وجہ سےIT Sector ﻛچھ تنزلی کا شکار ہوا اورIT میں اس اچانک آنے والے بحران کو Dotcom Bubble Burst کا نام دیا گیا۔
پاکستان کو بھی اس سلسلے میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور IT کی فیلڈ میں ترقی کافی حد تک کم ہوگئی۔ دوسرا واقعہ9/11 تھا۔ جس کے بعد باہر کے ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا بند کردی۔ ان کو ڈر تھا کہ اس وجہ سے پاکستان پر ﻛچھ پابندیاں عاﺋد کردی جائیں گی۔
یہ تو تھی ہمارے ملک میں IT کی ترقی، تنزلی اور پھر سے ترقی کی ایک مختصر کہانی لیکن ابھی بھی سوال یہ ہے کہ کیا اب نوجوانوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہیۓ؟ ایک نوجوان اپنے کیرﺋیر کا انتخاب کرتے ہوئے جن باتوں کو مدنظر رکھتا ہے وہ سب سے پہلے اس کاPersonal Interest ہے مطلب کہ کیا اس کی فیلڈ اتنی دلچسپ ہے کہ وہ کم از کم اپنے کام کر بوجھ سمجھ کر نہیں کرے گا بلکہ اپنی پوری دلچسپی سے کرے گا تو IT سے زیادہ فی الوقت دلچسپ فیلڈ کوﺋﯽ نہیں ہے۔
یہ فیلڈ کسی ایک چیز کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں روز بہ روز تبدیلی ہو رہی ہے اور یہ تبدیلی اتنی حیران کن ہے کہ اس فیلڈ میں دلچسپی خودبخود پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ یہ بہتDiverse فیلڈ ہے۔ اس میں بہت سےAreas ہیں۔ اور انAreas کے بارے میں بات کرنا ایسا ہی ہے جیسےM25 کے بارے میں بات کرنا۔ جیسے M25 میں منزل کے حصول کے لیۓ بہت سے راستے ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے ایک راستے کو چننا بہت پریشان کن ہوتا ہے۔ اور ہر راستے کو چننے کے لیۓ بہت سی آراء ہوتی ہیں لیکن جب آپ ایک راستہ چن لیتے ہیں تو آپ تسلی بخش ہو جاتے ہیں۔ IT کی فیلڈ بھی ایسی ہی ہے۔ اس میں بھی بہت سارےAreas اور Fields ہیں۔ اور ہر ایک دوسرے کے مقابلے میں بہت دلچسپ ہے اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن جب آپ ایک فیلڈ کا انتخاب کرلیتے ہیں تو اس میں آپ کی دلچسپی خود بخود پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ اس فیلڈ میں روز بہ روز آنے والی تبدیلی ہے۔ ایک بات جو اس فیلڈ کو اور دلچسپ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس میں بہتCreative کام کرسکتے ہیں۔دوسری بات جو ذہن میں آتی ہے
وہ یہ ہے کہ جس فیلڈ کا آپ انتخاب کررہے ہیں اس فیلڈ کاScope کیا ہے؟ جہاں تک Scope کا تعلق ہےتو اس فیلڈ کا Scope بہت زیادہ ہے۔ ایک بندہ اگر شروع15K سے کرتا ہے تو اس بات میں شک کی کوﺋﯽ گنجائش نہیں کہ وہ چار پانچ سالوں میں60K-70K تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ اس فیلڈ میںProfessional Growth بھی بہت زیادہ ہے۔ یہ ٹیکنالوجی روزبہ روز تبدیل ہوتی ہے جس کے پیشِ نظر آپ کو بہت ﻛچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔
تیسری بات ہوتی ہے کہ آپ کیIncome کیا ہوگی اور آپ کاFuture کتنا Secure ہوگا؟ تو اس کی بھی فکر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پچھلے ﻛچھ سالوں میں جتنیJobs اس فیلڈ میں آئی ہیں اتنی کسی فیلڈ میں نہیں آئیں۔ اگر آپ کسی اور شعبہ کی بات کریں جیسے کہ ڈاکٹری یا انجینرنگ تو ایکSimple MBBS Doctor کیPay کیا ہوگی زیادہ سے زیادہ7000/- روپے لیکن ایک IT Professional جس کو اپنا کام آتا ہے اس کی 15000/- Basic Pay سے کم نہیں ہوگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جاتی ہے۔ ایک سروے کے مطابق2007 کے شروع سے لیکر اب تک صرفIT کے شعبہ میں تقریبًا دوہزار Jobs آﺋیں۔ جن کاPay Scale 10,000روپے سے کم نہ تھا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس فیلڈ میں Jobsکی کمی نہیں ہے۔ اس میں آپ اپنا بزنس بھی بہت آسانی سے شروع کرکے بہترین زر مبادلہ کما سکتے ہیں۔
اس میں آپ ویب ساﺋٹ ڈویلپمینٹ، سافٹ وﺋیر ڈویلپمینٹ، گیمز ڈویلپمینٹ اور اسطرح کے بہت سے شعبوں میں کاروبار کر سکتے ہیں لیکن یہ فیلڈ اتنی آسان بھی نہیں ہے جتنی اس فیلڈ میں تیزی سے ٹیکنالوجی تبدیل ہوتی ہے۔ ایسی تبدیلی کسی بھی فیلڈ میں نہیں آتی۔ اس کے ساتھ ساتھ چلنے کے لیۓ آپ کو ہر وقت ٹیکنالوجی سےUp to date رہنا پڑتا ہے۔ آپ کو ہر آنے والی نئی چیز کے بارے میں پڑھنا اور سیکھنا پڑے گا اور ہر طرح کے کام کو اپنانا ہوگا۔ اس کا بہترین حلResearch ہے۔ آپ جتنیResearch کریں گے اتنا Up-to-date رہیں گے اور اتنی ہی آپ کیSkills کی مانگ ہوگی۔ ایک بات اور جس کا میں یہاں ذکر کرنا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ اکثر لوگوں کاIT والاaptitude نہیں ہوتا۔ مطلب اس فیلڈ میں ہر بندے کاInterest پیدا نہیں ہوتا اور جو بات میں آخر میںRecommend کرنا چاہوں گی کہ وہی لوگ اس فیلڈ کی طرف آئیں جن کاInterest ہو تاکہ: You could get full of it.
btitech:
its true that Information Technology has grown and expanded since 1997, good sharing
Furthermore, i found an emerging Information Technology Institute offering various courses with latest IT course outline, facilities at affordable prices with guarantee job placement starting with Internships
So Then why not to dive in the sea of opportunities?
Blue Technologies Institute
Address: Commercial Area, TECH Society, West Canal Bank Lahore.
Contact: +42 3 5293677, +42 3 5293758
Cell: 0334-4077755
www.BTI.BLUETECHNOLOGIES.net
Rohan David:
"Information Technology is a good career option.
There is a strong global demand for information technology specialists. With a Bachelor of IT degree, you can enter professions such as:
Information System Managers
Computer System Analysts
Applications Programmers
Database Administrators
IT Consultants
Software Engineers
Systems Designers
Systems Programmers
Currently, I am pursuing my Bachelor of IT degree at the University of Wollongong in Dubai. If you want to know more about the course and its syllabus try this link - https://www.uowdubai.ac.ae/computer-science-and-engineering-programs/bachelor-of-information-technology-in-management-information-systems-bit-mis-degree"
Navigation
[0] Message Index
Go to full version