Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan > Islamia College Karachi
سندھ حکومت اسلامیہ کالج کے مسئلے پر اپیل کریگی،پیر مظہر
(1/1)
iram:
سندھ حکومت اسلامیہ کالج کے مسئلے پر اپیل کریگی،پیر مظہر
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسلامیہ کالج کے مسئلے پر سپریم کو رٹ میں درخواست دائر کریگی۔پیر مظہر الحق نے جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینیٹری ایسٹرو فزکس کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کیا۔سمینار کا موضوع کائنات کی تسخیر تھا ،سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیر مظہر الحق نے کہا کہ سندھ حکومت علم فلکیات کو اسکول اور کالجوں کی سطح پر نصاب میں شامل کرے گی۔اس موقعے پر پیر مظہر الحق نے میڈیا سے بات چت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے زیر سایہ چلنے والے اسکولوں کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست کرے گی اور حکومت کے اسلامیہ کالج کی بلڈنگ خالی کرانے کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرے گی۔ شکریہ آج نیوز۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ آج نیوز۔۔۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version