Author Topic: جا معہ این ای ڈی کراچی کی فیسوں اور ہاسٹل کرائے میں اضافے کا فیصلہ  (Read 2121 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جا معہ این ای ڈی کراچی کی فیسوں اور ہاسٹل کرائے میں اضافے کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی نے 2009-2010 کے تعلیمی سال سے داخلہ، ٹیوشن اور ہاسٹل کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری یکم اکتوبر کو ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں لی جائے گی جو وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جامعہ این ای ڈی کے دو اساتذہ شعبہ ریاضی کے مرزا محمود بیگ اور کمپیوٹر سائنس کے سہیل عبدالستار کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ اس طرح جامعہ این ای ڈی کے پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی تعداد 7 ہو جائے گی۔ جامعہ این ای ڈی کے سنڈیکیٹ کے ایک رکن کے مطابق داخلہ اور ٹیوشن فیسوں میں اضافہ 10فیصد کے لگ بھگ کیا جا رہا ہے جبکہ ہاسٹل کے بڑے کمرے کا کرایہ 300روپے سے بڑھا کر 500 اور چھوٹے کمرے کا کرایہ 200 روپے سے 300روپے جبکہ بجلی کے چارجز کو 150 سے بڑھا کر 500روپے کیا جا رہا ہے، ٹیوشن فیس 9000روپے سے بڑھا کر 9450روپے، جبکہ داخلہ فیس 1500روپے سے بڑھا کر 2000روپے کی جا رہی ہے طلبہ کی سرگرمیوں کی مد میں وصول کی جانے والی فیس 300روپے سے 395، کھیل کی فیس 300روپے سے بڑھا کر 375، جنرل اسٹور فنڈز 50روپے سے بڑھا کر 100روپے اور مطالعاتی اداروں کی فیس 300روپے سے بڑھا کر 350روپے کی جا رہی ہے۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی فیس 700روپے سے بڑھا کر 800روپے، میڈیکل ایگزامنیشن فیس 500روپے سے بڑھا کر 700روپے کی جا رہی ہے یعنی مجموعی طور پر 1500روپے 9.4 فیصد اضافہ کیاجا رہا ہے۔
شکریہ جنگ