PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Topic started by: sb on June 27, 2009, 06:53:46 PM

Title: Andorra
Post by: sb on June 27, 2009, 06:53:46 PM
انڈورا Andorra

نام: پرنسپیلٹی آف انڈورا،
 قومی نام: Andorra، Vallsانٹرنیشنل كوڈ(AD) ،
رقبہ: 181 مربع میل ﴿468 مربع كلو میٹر﴾،
 حدود ربعہ: خشكی سے گھرا ہوا یورپ كا یہ ملك سپین اور فرانس كے مابین بارڈر پر واقع ہے۔ زیادہ تر زمین بنجر اور پہاڑی ہے، شمال اور جنوب میں فرانس ہے،
آبادی:68,403﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾
دار الحكومت: انڈورا، لاویلا، آبادی 22,390 ﴿1993ئ اعداد و شمار﴾ انٹرنیشنل كوڈ(ALV) زبانیں: كتالان، سركاری زبان ہے۔ فرانسیسی، ہسپانوی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔
مذہب: رومن كیتھولك،
تعلیم: 100 فیصد تعلیم یافتہ، قدرتی وسائل : ہائیڈرو پاور، منرل واٹر، خام لوہا، لكڑی، لیڈ،
 صنعتیں: سیاحت خصوصاً (SKIIng)مویشی چرانا، لكڑی، تمباكو، بینكنگ،
ایكسپورٹ: تمباكو پروڈكٹس، فرنیچر،
امپورٹ: اشیائے صرف، خوراك، بجلی، ٹریڈنگ پارٹنرز: فرانس، سپین، امریكا، كرنسی: یورو، فی كس سالانہ آمدنی: 18,000 ڈالر

انڈورا میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

انڈورا كے شہری اپنا شناختی كارڈ دكھا كر انڈورا میں داخل ہو سكتے ہیں۔

فرانس كے شہری اپنے شناختی كارڈ كے ہمراہ انڈورا میں داخل ہو سكتے ہیں یا جن كے پاسپورٹ كی میعاد پانچ سال سے كم مدت ختم ہو چكی ہو، 3ماہ تك قیام كر سكتے ہیں۔

سپین كے شہری اپنے شناختی كارڈ كے ہمراہ داخل ہو سكتے ہیں، یا ورك پرمٹ كے ساتھ داخل ہو سكتے ہیں۔

فرانس كے شہری جو تین ماہ سے زیادہ انڈورا میں قیام پذیر ہوں، ان كے پاسپورٹ كی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔

صحت:

دنیا كے كسی ملك سے آئے ہوئے مسافروں كے لیے Vaccination كی ضرورت نہیں۔

ٹیكس:

انڈورا میں ائیر پورٹ ٹیكس نہیں ہے۔ انڈورا میں ائیر پورٹ نہیں ہے۔

كسٹم:

فرانس اور سپین كے كسٹم قوانین انڈورا میں رائج ہیں۔

كرنسی:

ہر ملك كی كرنسی انڈورا میں لا سكتے ہیں، اس پر كوئی پابندی نہیں۔