Author Topic: Brunei Darussalam  (Read 1465 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Brunei Darussalam
« on: June 27, 2009, 06:58:52 PM »
Brunei Darussalam برونائی دار سلام

نام : ریاست برونائی دار سلام، انٹرنیشنل كوڈ(BN)
رقبہ: 2,228مربع میل، ﴿5,770 مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: یہ جزیرہ بورینو كے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔ اس كے شمال میں بحیرہ جنوبی چین ہے، جبكہ باقی اطراف سے ملائشیا كے صوبے سراوك سے گھرا ہوا ہے۔ سراوك كی ایك پٹی اسے دو حصوں میں تقسیم كرتی ہے۔ آبادی:350,898 ﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾
 دار الحكومت: بندر سری بیگوان، آبادی 52,300 ﴿1991كے اعداد و شمار﴾
زبانیں: مالے، سركاری زبان ہے، انگریزی اور چینی زبان بھی بولی جاتی ہے،
مذہب: اسلام سركاری مذہب 67 فیصد مسلمان، بدھ مت كے پیروكار 12 فیصد، عیسائی 9 فیصد كسی مذہب كو نہ ماننے والے 12 فیصد،
تعلیم:82 فیصد تعلیم یافتہ،
 آب و ہوا: گرم، درجہ حرارت 80 فارن ہائٹ﴿56.7 سینٹی گریڈ﴾ سالانہ بارش131، انچ ﴿3275 ملی میٹر﴾،
 قدرتی وسائل: پٹرولیم، قدرتی گیس، لكڑی، صنعتیں: پٹرولیم، پٹرولیم ریفائننگ، لیكوڈ، قدرتی فیس، تعمیرات،
ایكسپورٹ: خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنڈ پروڈكٹس، امپورٹ: مشینری، ٹرانسپورٹ كا سامان، اشیائے صرف، خوراك، كیمیكلز، ٹریڈنگ پارٹنرز: جاپان، امریكا، جنوبی كوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برطانیہ، ملائشیا، كرنسی: برونائی ڈالر، فی كس سالانہ آمدنی 17,600ڈالر۔

برونائی میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

اقوام متحدہ كا جاری كردہ Laissez-Passer ہولڈرز جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

Stateless Persons كو جاری كئے گئے سفری دستاویز جو اقوام متحدہ یا S.Persons كے ذمہ دار حكام نے جاری كئے ہوں۔

پاسپورٹ كی میعاد

برونائی میں داخل ہوتے وقت پاسپورٹ كی میعاد ختم ہونے میں كم از كم چھ ماہ باقی ہوں۔

داخلہ پر پابندی:

اسرائیل كے باشندوں كو برونائی میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے۔

فوجی ملازمین كے لیے

برطانوی فوجیوں كے لیے پاسپورٹ كی ضرورت نہیں، لیكن ان كے پاس ملٹری شناختی كارڈ ہونا ضروری ہے۔ برطانوی فوجی ڈیوٹی كے دوران برونائی میں داخل ہونے كے مجاز ہیں۔ اس ضمن میں ڈیوٹی پر حاضر برطانوی فوجی اپنے فیملی ممبرز كو بھی ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ویزا وارننگ

درست ویزا اور دیگر سفری دستاویزات مكمل نہ ہونے كی صورت میں مسافروں كو برونائی میں داخل ہونے دیا جائے گا اور انہیں لانے والی فضائی كمپنی كے خرچ پر واپس بھیج دیا جائے گا۔

برونائی میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

برونائی كے باشندے

امریكی باشندے 90 دنوں تك ویزا برونائی میں قیام كر سكتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 30 دنوں تك بغیر ویزا كے برونائی میں قیام كر سكتے ہیں۔

آسٹریا، جرمنی، آئرلینڈ، جمہوریہ، كوریا جمہوریہ، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، اومان اور سنگاپور

برٹش پاسپورٹ ہولڈرز، جن كے پاسپورٹ پر ٫٫ British Citizen٬٬ كی تصدیق كی گئی ہو اور انہیں برطانیہ میں مستقل رہائش كا حق دیا گیا ہو۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے جن كے پاس ان كے ممالك كے جاری كردہ ڈپلومیٹك پاسپورٹ ہوں۔

ایران، بیلجیم، كینیڈا، ڈنمارك، فرانس، انڈونیشیا،ا ٹلی، جاپان، لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، مالدیپ، نیدرلینڈز، ناروے، پیرو، فلپائن، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور تھائی لینڈ، كمبوڈیا، لاوٕس، میانمار اور ویت نام۔

Seaman Book ہولڈرز جو سفر كے دوران ڈیوٹی پر ہوں۔

برطانوی افواج كے ملازمین اپنے ملٹری شناختی كارڈ دكھا كر برونائی میں داخل ہو سكتے ہیں۔

آسٹریلیا كے باشندوں كو ائیر پورٹ پر ویزا جاری كر دیا جائے گا۔ اس كے لیے انہیں20 برونائی ڈالر بطور فیس ادا كرنا ہوں گے۔

صحت:

برونائی میں داخل ہونے والوں كے لیے ہیلتھ كارڈ ركھنا ضروری ہے یہ ٹرانزٹ مسافروں كے لیے ضروری نہیں، جو ائیر پورٹ سے باہر نہیں جا سكتے۔

ٹیكس:

Passanger Service Chargeٹیكس ہر مسافر سے وصول كیا جاتا ہے جو 5 سے 12 برونائی ڈالر ہے۔ اس ٹیكس كی ادائیگی ائیر پورٹ پر كرنا ہو گی۔ 2 سال سے كم عمر كے بچوں اور ٹرانزٹ مسافروں كے لیے یہ ٹیكس نہیں ہے۔

كسٹم:

200 سگریٹ یا250 گرام تمباكو كی مصنوعات ذاتی استعمال كے لیے ہمراہ لے جانے كی اجازت ہے۔

ایك لیٹر شراب، 250گرام پرفیوم، ذاتی استعمال كے لیے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ممانعت:

منشیات اور اسلحہ لے جانے كی اجازت نہیں۔ مخصوص حالات میں اسلحہ ائیر پورٹ پر روك لیا جائے گا۔ Antique اور تاریخی دستاویز لے جانے كی اجازت نہیں۔

كرنسی:

اسرائیل كی كرنسی شیكل كے علاوہ كسی بھی ملك كی كرنسی لانے پر پابندی نہیں، جتنی تعداد میں چاہیں لے جا سكتے ہیں۔
   
 
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"