Author Topic: جرنلزم ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور میں ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز  (Read 850 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Peshawar University Journalism Department Extra Curricular Activities
جرنلزم ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور میں  ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز
جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری مہم اور ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، رجسٹرار سیف اللہ نے افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار سیف اللہ خان نے کہا کہ جامعہ پشاور اصلاحات کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کیلئے پیشہ ورانہ استعدکار بڑھانے کا کام مستعدی سے آگے بڑھائے گی
جس کیلئے طلباء و طالبات کو اس جیسی شجرکاری مہم کی طرح ہر صحت مندانہ سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا
 انہوں نے کہا کہ آج کی مثبت سوچ و فکر آنے والے وقت میں نوجوان نسل کو ممکنہ چیلنجز سے بہتر طور پر نپٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر فارسٹ ڈویژن پشاور ایکسٹینشن پروگرام کی ڈائریکٹر ثوبیہ خان ، سلیمہ افضل اور شیدا محمد خان نے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا ۔
 شعبہ جرنلزم کے اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عمران نے بطور آرگنائزر اس پروگرام کو طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر ترتیب دیا تھا ۔
چیئرمین شعبہ صحافت ڈاکٹر فیض اللہ جان نے بھی شجرکاری مہم میں درخت لگایا اور اس کو صدقہ جاریہ قرار دیا بعد میں فارسٹ ایکسٹینشن عملہ نے طلباء وطالبات کے ساتھ سوال و جوابات کا تفصیلی سیشن کیا شعبہ جرنلزم کے دوطلبہ پراکٹر محمد حماد اور بنین علی میر کو سٹوڈنٹ پراکٹر کے بیج بھی پہنائے گئے۔